خبرنامہ پاکستان

ریلوے میں ہر سطح پر بدعنوانی کا خاتمہ کیا جائے گا،وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید

اسلام آباد ۔(ملت آن لائن)شیخ رشید احمد نے پیر کو وفاقی وزیرریلوے کا قلمدان سنبھال لیا۔ انہیں وزارت ریلوے میں پاکستان ریلوے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان ریلوے میں کوئی سیاسی مداخلت برادشت نہیں کی جائے گی۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے کو جدت پسندی سے تبدیل کیا جاسکتا ہے ۔انہوں نے مال برادر ٹرینوں کی تعداد دُگنا کرنے کے لئے بھی ہدایات دیں۔ وزیر ریلوے مزید واضح کیا کہ کیرج فیکٹری اسلام آباد کو بہتر بنایا جائے گا، مالی خسارے کی پشت پر موجود تمام وجوہات کا تفصیلی جائزہ لیا جا ئے گا۔ انہوں نے رسا لپور لوکو موٹو فیکٹری، خراب لوکوموٹویز اور کوئٹہ۔ تفتان سیکشن کے بارے میں وضاحت مانگی لی۔ مزید براں پاکستان ریلوے کو سرمایہ کاری کے لئے راہیں ہموار کرنے بھی ضرورت ہے۔ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے واضح کیا کہ پاکستان ریلوے میں ہر سطح پر بدعنوانی کا خاتمہ کیا جائے گا۔ وزیر ریلوے نے سکھر ڈویژن کو اولین ترجیح قرار دیا۔ وفاقی وزیر کو دی جانیوالی بریفنگ میں چیئرمین وزارت ریلوے جاوید انور، سی ای او آفتاب اکبر، ایس پی پاکستان ریلوے پولیس راجہ ظہیر، سیکرٹری ریلوے بورڈ فرخ تیمورغنری، ڈی جی ٹیکنیکل منور علی شاہ اور ڈی جی آپریشنز مریم گیلانی بھی شریک ہوئے۔