خبرنامہ پاکستان

ریڈیو پاکستان کے ملازمین کے میڈیکل بلز کی ادائیگی کے لیے رقم جاری کرد ی گئی

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان صبا محسن کی ہدایت پر ملازمین کے میڈیکل بلز کی ادائیگی کے لیے سات کروڑ روپے جاری کردیے گئے ہیں۔جبکہ کموٹیشنز اور پنشنرز کے بقایہ جات کے مد میں بھی ایک کروڑ ستر لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں۔ آڈیو میٹیریل اسسٹنٹس کے بقایا جات کی ادائیگی اور دیگر اخراجات کے لیے پشاور، کوئٹہ اور ملتان سمیت دیگر اسٹیشنزکو فنڈز بھی منتقل کر دیے گئے ہیں۔