خبرنامہ پاکستان

ریکارڈ ٹمپرنگ کیس: ظفرحجازی کی مقدمہ خارج کرنےکی درخواست مسترد

ریکارڈ ٹمپرنگ کیس: ظفرحجازی کی مقدمہ خارج کرنےکی درخواست مسترد

ریکارڈ ٹمپرنگ کیس: ظفرحجازی کی مقدمہ خارج کرنےکی درخواست مسترد

اسلام آباد:(ملت آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چوہدری شوگرملزریکارڈ ٹمپرنگ کیس کے ملزم ظفر حجازی کی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں ملزم ظفرحجازی کی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو کارروائی جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ رپورٹ کے مطابق ریکارڈ ٹمپرنگ ہوئی ہے۔ دوسری جانب سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی نے کہا کہ ہائی کورٹ کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کروں گا۔ خیال رہے کہ 10 دسمبر2017 کو ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں گرفتار سابق چیئرمین ایس ای سی پی نے مقدمہ خارج کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق اور قوانین کو نظرانداز کرتے ہوئے مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد کی، انہوں نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ مقدمہ بے بنیاد ہے، لہذا اسے ختم کیا جائے۔ یاد رہے کہ 14 دسمبرکو اسلام آباد ہائی کورٹ نے چوہدری شوگرملزریکارڈ ٹمپرنگ کیس کے ملزم ظفرحجازی کی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پرعائد اعتراض ختم کرکے سماعت کے لیے مقررکی تھی۔