خبرنامہ پاکستان

ظفر حجازی کے غلط کاموں کی سرپرست خود حکومت ہے، خورشید شاہ

اسلام آباد(ملت آن لائن)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ریکارڈ ٹیمپرنگ میں گرفتار چئیرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کی طرفداری اس بات کی دلیل ہے کہ سارے غلط کام کی سرپرستی خود حکومت کررہی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ چئیرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کی گرفتاری ان کے جرائم میں ملوث ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے لیکن یہ بھی دیکھنا ہو گا کہ ریکارڈ ٹمپرنگ کے جرائم کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے اور اس فراڈ کا فائدہ کون اٹھا رہا تھا۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ظفر حجازی کا جرم ثابت ہونے پر محکمانہ کارروائی بھی ہونی چاہئے تھی لیکن انتہائی افسوس اور قابل مذمت امر یہ ہے کہ ادارے اپنا کردار فراموش کرچکے ہیں اور اداروں کے حصے کے کام بھی عدالتوں کو کرنے پڑ رہے ہیں جب کہ ایک مجرم کی طرفداری بھی اس بات کی دلیل ہے کہ ظفر حجازی کے سارے غلط کاموں کی سرپرستی خود حکومت کررہی ہے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ ظفر حجازی کا جرم ثابت ہونے پر محکمانہ کارروائی بھی ہونی چاہئے تھی لیکن انتہائی افسوس اور قابل مذمت امر یہ ہے کہ ادارے اپنا کردار فراموش کرچکے ہیں اور اداروں کے حصے کے کام بھی عدالتوں کو کرنے پڑ رہے ہیں جب کہ ایک مجرم کی طرفداری بھی اس بات کی دلیل ہے کہ ظفر حجازی کے سارے غلط کاموں کی سرپرستی خود حکومت کررہی ہے۔