خبرنامہ پاکستان

ریکارڈ ٹیمپرنگ؛ظفرحجازی 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

اسلام آباد(ملت آن لائن)عدالت نے ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں ایس ای سی پی کے سابق چیرمین ظفر حجازی کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے ظفر حجازی کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر اسلام آباد سینئرسول جج محمد شبیر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت کے روبرو تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ تفتیشی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی کی تحویل میں دیا جائے جب کہ ظفر حجازی کے وکلا نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔

عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد ظفرحجازی کو 14 روزکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو حکم دیا کہ ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پر ملزم کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔

واضح رہے کہ ظفرحجازی پرالزام ہے کہ انہوں نے اپنے ماتحت افسران پردباؤ ڈال کرشریف برادران کی چوہدری شوگر مل کے خلاف تحقیقات کے ریکارڈ میں ٹیمرنگ کرائی۔