خبرنامہ پاکستان

ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں ظفر حجازی عدالت میں پیش

ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں ظفر حجازی عدالت میں پیش
اسلام آباد:(ملت آن لائن) چوہدری شوگر ملز ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی عدالت میں پیش ہوگئے۔ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے سابق چیئرمین ظفر حجازی چوہدری شوگر ملز کیس میں اسلام آباد کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئے۔
خصوصی عدالت کی جج ارم نیازی کیس کی سماعت کررہی ہیں۔ آج سماعت میں استغاثہ کے گواہ بیان قلمبند کروائیں گے۔ 10 نومبر کو پچھلی سماعت میں عدالت نے ظفر حجازی کی بریت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے خارج کردی اور کیس میں ٹرائل شروع کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ایف آئی اے نے سپریم کورٹ کے حکم پر چیرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 466، 471 اور آر ڈبلیو 5(2) پی سی اے 1947 کے تحت مقدمہ درج کیا۔ ان پر شریف خاندان کی چوہدری شوگر ملز سے متعلق سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ( ایس ای سی پی) کے ریکارڈ میں ردو بدل کرنے کا الزام ہے۔