خبرنامہ پاکستان

زاہد محمود قا سمی مجلس شوریٰ کے 4افراد کو سا تھ بیٹھا کر خود سا ختہ چیئر مین بنے

فیصل آباد (ملت + آئی این پی) پا کستان علماء کو نسل کے چیئرمین مولانا طا ہر اشرفی نے کہا ہے کہ مولانا زاہد محمود قا سمی مجلس شوریٰ کے 4افراد کو سا تھ بیٹھا کر خود سا ختہ چیئر مین بنے ، ہماری شوریٰ کے ارکان کی تعداد 200ہے جو سب ہمارے ساتھ ہیں، پا کستان کے دینی مداراس کیخلاف کبھی سوچ بھی نہیں سکتے ، وہ گز شتہ روز میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مو لا نا زا ہد محمود قا سمی پا کستان علماء کو نسل کے سیکریٹری جنرل تھے۔ ان کے خلاف الزامات تھے کہ وہ مساجد پر قبضہ کر تے ہیں اور فیصل آباد میں بھتہ خوری میں ملوث ہیں انہیں منع کیا گیا تھا۔ انہوں نے بغاوت کر دی انہیں شو کاز نوٹس دیا جا چکا ہے ۔شوریٰ کے اجلاس میں جلد فیصلہ کر یں گے انہوں نے کہا جس اکاؤنٹ کے بارے مین وہ الزمات لگا رہے ہیں وہ میرا ذاتی اکا ؤنٹ ہے اور کو ئی ذا تی اکا ؤنٹ مین کسی این جی اوز سے رقوم نہیں منگواتا۔ ICDRوضا حت کر چکی ہے کہ ہمارا پا کستان کی کسی این جی اوز سے کسی قسم کا کو ئی معا ہدہ نہیں اور نہ ہی کسی کو فنڈنگ کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دینی مدارس کے خلاف کسی بھی قسم جا سوسی کر نے کا سوچ بھی نہیں سکتے اور ملک میں ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کر تے ہیں اور کر تے رہیں گے۔ پا کستان اسلام کے نام پر حا صل کیا گیا اور پا کستان میں تمام مکتبہ فکر کے دینی مدارس دین کی ہی تعلیم دینے میں مصروف ہیں ۔