خبرنامہ پاکستان

زراعت کو ریلیف دیا، وزیرخزانہ کا پوسٹ‌ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آئندہ برس 10 ہزار میگا واٹ بجلی کی پیداوار ہمارا ہدف اور پاکستان کی معاشی حالت مسحکم کرنا اولین ترجیح ہے۔ اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈٓار کا کہنا تھا کہ بجٹ میں دوسرے شعبوں کی نسبت دفاع کو زیادہ اہمیت دی جب کہ زرعی شعبے پر خاص توجہ دی اور کسانوں کے لیے خصوصی اسیکموں کا اعلان کیا ہے، کسانوں کو بلا سود قرضے فراہم کئے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ میں کوئی نیا بڑا ٹیکس نہیں لگایا گیا، اس لئے بجٹ کی مد میں اگر کوئی قیمت بڑھانا چاہے تو اس کو نہ بڑھانے دیں۔ بجٹ میں 3 کے بجائے 5 سال کا وسط مدتی میکرو اکنامک روڈ میپ تجویز کیا ہے جب کہ نان فائلرز کے لئے زندگی تنگ رکھی ہے اور رکھیں گے۔