خبرنامہ پاکستان

زرداری اور فریال کا شرجیل میمن کو قتل کرنیکا حکم۔ معروف صحافی کا دعوی

آصف زرداری اور فریال تالپور کا شرجیل میمن کو قتل کرنیکا حکم

میڈٰیا رپورٹس کے مطابق معروف صحافی اور تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود کا دعوی ہے کہ شرجیل میمن کو قتل کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعوی کیا ہے کہ آصف زرداری اور فریال تالپور نے شرجیل میمن کو قتل کرنے کا حکم دے دیا ہےانہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حوالے سے حساس اداروں نے آصف زرداری اور فریال تالپور کی کال بھی ریکارڈ کر لی ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے شرجیل میمن زرداری اور فریال تالپور کے جرائم کے گواہ بن سکتے ہیں اس لیے ان کے قتل کا حکم دیا گیا ۔

گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد ہونے کے بعد نیب نے شرجیل میمن کو عدالت سے گرفتار کرلیا۔ ۔پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے وکیل شہاب سرکی کے توسط سے نیب کو گرفتاری سے روکنے کی درخواست عدالت میں جمع کرائی جسے چیف جسٹس نے سننے سے انکار کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا۔

گرفتاری کے حکم کے بعد ۔کیس کی سماعت ختم ہونے کے بعد ہائیکورٹ کے جج صاحبان بھی عدالت سے روانہ ہوگئے لیکن شرجیل میمن عدالت سے باہر نہیں آئے جب کہ ان کے وکلا نے درخواست کی کہ شرجیل میمن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جائے۔پی پی رہنما شرجیل میمن 5 گھنٹے سے زائد عدالت کی عمارت میں موجود رہے تاہم شام 5 بجے کے قریب عدالت سے باہر آنے پرنیب کی ٹیم نے شرجیل میمن کو گرفتار کرلیا۔ اس موقع پر شدید دھکم پیل بھی ہوئی اور سابق وزیر کی قمیض کے بٹن بھی ٹوٹ گئے۔ نیب حکام شرجیل میمن کو گاڑی میں بٹھا کر ساتھ لے گئے، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے نیب کی گاڑی کو حصار میں لے رکھا تھا۔

میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ میں بھاگنے والا نہیں اور عدالت میں موجود ہوں، وکلا سے مشاورت جاری ہے، ہر قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا۔