خبرنامہ پاکستان

زرداری صاحب مجھے گالیاں نہیں دے رہے: نواز شریف

زرداری صاحب مجھے گالیاں نہیں دے رہے: نواز شریف

اسلام آباد: (ملت آن لائن) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا زرداری صاحب مجھے گالیاں نہیں دے رہے، کسی اور کو خوش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا مجھے نہیں پتا کس لئے سزا بھگت رہے ہیں، کیا سی پیک کی سرمایہ کاری اور کراچی میں امن لانے کی سزا دی جا رہی ہے۔ نواز شریف نے کہا دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی سزا دی جا رہی ہے، سپریم کورٹ کے ججز نے ریمارکس دیئے کہ کیس کرپشن کا نہیں۔

تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ بڑے چور یہاں سے پیسا باہر لےجاتے ہیں اور لندن دبئی میں محلات بناتے ہیں، شریف خاندان نے غیر قانونی طور پر شوگر ملیں بنائیں جب کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کوپورا موقع دیا مگر نواز شریف نے جھوٹ بھی بولا اور جعلی کاغذات بھی دیے لیکن اب چوری کی دولت کو بچانے کیلیے عدلیہ پر حملے کررہے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن قوموں کو تباہ کردیتی ہے، قوم کے پاس اپنے بچوں کو پڑھانے کیلیے پیسے نہیں ہوتے جب کہ جس پارٹی کے سربراہ کا پیسا باہر ہو الیکشن میں اسے ووٹ نہیں دینا۔ انہوں نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ قوم کے مجرم کو پروٹوکول کیوں دے رہے ہیں۔