خبرنامہ پاکستان

زینب قتل: پولیس نے ملزم پکڑنے کی کوشش ہی نہیں کی، والد محمد امین

سانحہ قصور: زینب کے والد کا جے آئی ٹی سربراہ پر اعتراض

زینب قتل: پولیس نے ملزم پکڑنے کی کوشش ہی نہیں کی، والد محمد امین

قصور:(ملت آن لائن) مقتولہ زینب کے والد محمد امین کا کہنا ہےکہ کیمرے کی مدد سے ملزم پکڑ کر بچی کو بچایا جاسکتا تھا لیکن پولیس نے ملزم کو پکڑے کی کوشش ہی نہیں کی۔ محمد امین نے کہا کہ ابھی تک سی سی ٹی وی فوٹیج سے وہ شخص سمجھ نہیں آیا لیکن جب اگلے دن کیمرے سے پتا چل گیا تھا تو بہتر ٹیکنالوجی کی مدد سے تصویر کو ٹھیک کیا جاسکتا تھا۔ ’میری زینب نہیں رہی میں کیا کہوں، مجھے انصاف چاہیے‘انہوں نے کہا کہ جب کیمرے کی مدد سے ملزم کا پتا چلا تو پولیس نے مکمل طریقے سے علاقے کو سیل نہیں کیا، ملزم کو پکڑا جاسکتا تھا اور بچی کو زندہ بچایا جاسکتا تھا لیکن پولیس نے ملزم کو پکڑنے کی کوشش ہی نہیں کی۔ محمد امین کا کہنا تھا کہ شہبازشریف مطمئن کرکے گئے ہیں کہ ملزمان جلد پکڑے جائیں گے اور انصاف دیا جائے گا۔ قصور: کمسن زینب سے زیادتی و قتل کی لرزہ خیز واردات، پرتشدد احتجاج میں 2 افراد جاں بحق انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ رات حساس اداروں کے لوگوں نے رابطہ کیا اور مطمئن کیا ہے کہ ایک دو روز میں ملزم پکڑنے کی خبر دیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اغوا ہونے والی 7 سالہ بچی زینب کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا جس سے قصور شہر میں ہنگامے پھوٹ پڑے۔