خبرنامہ پاکستان

زینب قتل کیس: مجرم کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج

زینب قتل کیس؛

زینب قتل کیس: مجرم کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج

اسلام آباد: (ملت آن لائن) سپریم کورٹ نے زینب قتل کیس کے مجرم کی سزائے موت کے خلاف دائر اپیل خارج کرتے ہوئے مجرم عمران کوسنائی جانیوالی 4 مرتبہ سزائے موت کے فیصلہ کو برقرار رکھا۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس منظور احمد ملک اور جسٹس سید منصور علی شاہ پر مشتمل بینچ نے سماعت کی۔ مجرم عمران کی جانب سے دائر کی گئی اپیل میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سزائے موت کا فیصلہ واپس لیا جائے، ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا۔

مقتولہ زینب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مجرم عمران نے ننھی بچی زینب کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا تھا جس کے تمام شواہد موجود ہیں، فل بینچ نے دلائل مکمل ہونے کے بعد مجرم عمران کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کرتے ہو ئے 4 مرتبہ سنائی جانیوالی سزا کا حکم برقرار رکھا۔