خبرنامہ پاکستان

زینب قتل کیس: ملزم عمران کا جیل ٹرائل کرنے کا فیصلہ

زینب قتل کیس

زینب قتل کیس: ملزم عمران کا جیل ٹرائل کرنے کا فیصلہ

لاہور: (ملت آن لائن) زینب قتل کیس میں ملزم عمران کے جیل ٹرائل کا فیصلہ کر لیا گیا، کوٹ لکھپت جیل میں اسپیشل سیل بنا دیا گیا۔ پراسکیوٹر جنرل پنجاب احتشام قادر نے رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی جس میں کہا گیا ہے کہ ملزم عمران 8 بچیوں سے زیادتی میں ملوث ہے، آئندہ ملزم کی سماعت جیل میں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق، جیل میں ٹرائل کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا۔
خیال رہے کہ پولیس نے زینب کے سفاک قاتل کو 14 روز بعد گرفتار کر لیا تھا۔ ملزم عمران علی کی ڈی این اے سے تصدیق کی گئی، سیریل کلر نے جرم کا اعتراف کیا۔ زینب اور ملزم کے اہلخانہ کا ایک دوسرے کے گھر آنا جانا تھا، ملزم بچی کو اکثر باہر لے جایا کرتا تھا، زینب کے قتل کے بعد قصور میں ہنگاموں کے دوران ملزم پہلے پاکپتن فرار ہوا اور پھر وہاں سے عارف والا چلا گیا تھا۔ ملزم نے پہلی واردات جون 2015 میں کی تھی، زیادتی کے بعد قتل کی جانیوالی بچیوں کی عمر 4 سے 9 سال تھی۔ متاثرہ بچیوں میں تہمینہ، عائشہ، عاصمہ، لائبہ، زینب، کائنات، ایمان فاطمہ اور نور فاطمہ شامل ہیں۔