خبرنامہ پاکستان

زینب قتل کیس: ملزم عمران کے وکیل نے ہاتھ جوڑ دیے

زینب قتل کیس: ملزم

زینب قتل کیس: ملزم عمران کے وکیل نے ہاتھ جوڑ دیے

لاہور:(ملت آن لائن) زینب قتل کیس کے ملزم عمران کے وکیل نے اپنا وکالت نامہ واپس لیتے ہوئے کیس سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔ کوٹ لکھپت جیل میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر ایک کے جج سجاد احمد زینب قتل کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔ دوران سماعت ملزم عمران کے وکیل نے اپنا وکالت نامہ واپس لے لیا، جن کا کہنا ہے کہ اقرار جرم کے بعد ضمیر گوارا نہیں کرتا کہ سفاک ملزم کا کیس لڑوں۔ خیال رہے کہ سماعت کے پہلے روز فرد جرم عائد ہونے پر ملزم عمران نے اقرار جرم کرلیا تھا تاہم عدالت نے ملزم کے اعترافی بیان کے بعد بھی ٹرائل جاری رکھنے کا حکم دیا تھا۔ ملزم عمران کے وکیل کی جانب سے دستبرداری کے بعد پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے زینب قتل کیس کے ملزم کو سرکاری وکیل مہیا کردیا اور اب محمد سلطان ملزم عمران کی وکالت کریں گے۔ زینب قتل کیس کی سماعت کے دوران گزشتہ روز 16 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گیے اور آج شہادتوں کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد کل ملزم عمران کا بیان قلمبند کیا جائے گا۔ عدالت میں اب تک 36 گواہوں کے بیانات قلمبند کئے جا چکے ہیں جب کہ بیانات قلمبند کرانے والوں میں زینب کے چچا اور 5 سال کا بھائی بھی شامل ہے۔