خبرنامہ پاکستان

زینب کا قاتل اہل خانہ کے ہمراہ بچی کو ڈھونڈتا رہا

زینب کا قاتل اہل خانہ کے ہمراہ بچی کو ڈھونڈتا رہا

لاہور:(ملت آن لائن) زینب واقعے کے مرکزی ملزم عمران عرف مانا نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا جب کہ ملزم کی مقتولہ زینب کے والد سے ملاقات بھی کرائی گئی ہے پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ قصور واقعے کے مرکزی ملزم عمران کو رات گئے مقابلے کے بعد گرفتار کیا گیا،جب پولیس ملزم کی گرفتاری کے لیے موقع پر پہنچی تو اس نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی تاہم مقابلے کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا۔
زینب کا قاتل گرفتارکرلیا گیا
واقعے کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے اراکین نے تفتیش مکمل کرتے ہوئے بتایا کہ چار ملزمان نے عمران کو واردات کے بعد چھپنے میں مدد فراہم کی جب کہ ان میں سے ایک ملزم عمران کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گیا ہے۔ پنجاب فرانزک لیب نے تمام ملزمان کے پولی گرافک ٹیسٹ مکمل کرکے رپورٹ جے آئی ٹی کے حوالے کردی ہے ۔