خبرنامہ پاکستان

زینب کا قتل حکومت پنجاب کے لیے چیلنج ہے، خواجہ اظہار

سانحہ قصور: لاہور ہائیکورٹ

زینب کا قتل حکومت پنجاب کے لیے چیلنج ہے، خواجہ اظہار

قصور:(ملت آن لائن)زینب کا قتل حکومت پنجاب کے لیے چیلنج ہے، خواجہ اظہار، سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ زینب کے قتل کا واقعہ حکومت پنجاب کے لیے کھلا چیلنج ہے کیوں کہ یہ ہم سب کی بیٹی تھی۔ قصور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم پاکستان خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ ہر ایوان میں زینب کے لیے انصاف کی بات ہورہی ہے، گھروں میں بیٹیوں نے ٹی وی دیکھ کرپوچھا زینب کو کیا ہوا تو ہمارے پاس بتانے کے لیے الفاظ نہیں تھے۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ زینب کے قتل کا واقعہ حکومت پنجاب کے لیے چیلنج ہے کیوں کہ یہ صرف قصور کی نہیں ہم سب کی بیٹی تھی اور اس معاملے میں پولیس کو اپنا رویہ نرم رکھنا چاہیے اور پولیس کو مظاہرین کےساتھ پرامن طریقے سے معاملہ حل کرنا ہوگا جب کہ فوری طور پر مجرموں کو بے نقاب کر کے سزا دی جائے اُمید کرتے ہیں یہ آخری واقعہ ہوگا۔ خواجہ اظہار کا کہنا ہے کہ ایک بچی کائنات دو ماہ سے کوما میں ہے، کائنات کا والد روزانہ جی رہا ہے روزانہ مر رہا ہے، وزیراعلیٰ ٰپنجاب متاثرہ بچیوں کی مالی معاونت، علاج و معالجے کا خرچ اٹھائیں اگر کائنات کے والد کی مالی معاونت،علاج و معالجہ نہیں کرسکتے تو خرچ ہم اٹھائیں گے۔