خبرنامہ پاکستان

زینب کیس؛ خاکے سے مشابہت رکھنے والا شخص گرفتار

زینب کیس؛ خاکے سے

زینب کیس؛ خاکے سے مشابہت رکھنے والا شخص گرفتار

لاہور:(ًلت آن لائن) پولیس نے زینب قتل کیس میں خاکے سے مشابہت رکھنے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے زینب کے قتل میں ملوث شخص کے خاکے سے مشابہت رکھنے والے شخص کو شمالی چھاؤنی سے گرفتار کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست مشکوک شخص جاری کردہ خاکے سے مشابہت رکھتا ہے اور مشتبہ شخص کے موبائل فون کی لوکیشن قصور کی ہے جس کے بعد زیر حراست شخص کا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا جائے گا جب کہ مشکوک شخص کو تفتیش کے بعد قصور پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس کو قصور کیس میں مکمل مدد فراہم کرنے کی ہدایت کا حکم دے دیا ہے اور لاہور پولیس قصور کیس میں مکمل معاونت فراہم کرے گی۔