خبرنامہ پاکستان

زینب کیس: نہ توغیرملکی گینگ ملوث ہے، نہ ہی ملزم کے اکاؤنٹس حقیقی ہیں: رانا ثنا اللہ

زینب کیس: نہ توغیرملکی

زینب کیس: نہ توغیرملکی گینگ ملوث ہے، نہ ہی ملزم کے اکاؤنٹس حقیقی ہیں: رانا ثنا اللہ

لاہور:(ملت آن لائن) وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان بغیرکسی ثبوت کےالزام تراشی کررہے ہیں، وہ کیس کوالجھانا چاہتے ہیں. ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے زینب قتل کیس کے ملزم عمران کے غیرملکی بینک اکاؤنٹس سے متعلق انکشافات کے تناظر میں‌ کیا. انھوں نے مزید کہا ہے کہ واقعے میں کوئی گینگ شامل نہیں، اکاؤنٹس کی بھی کوئی حقیقت نہیں، اسٹیٹ بینک سے تصدیق کی جا سکتی ہے. وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ اگر الزامات سچ نکلے، تو ہر صورت کارروائی کی جائے، لیکن اگر جھوٹ ہو، تو الزامات لگانے والے اینکرپرسن پر بھی پابندی عائد کی جائے. رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ زینب کےقاتل کوعالمی گینگ کا کارندہ قراردینا غلط ہے، جے آئی ٹی میں ایسی کوئی بات سامنےنہیں آئی، ملزم عمران کاشناختی کارڈ موجود ہے، اسٹیٹ بینک سے اکاؤنٹ کی تفصیل نکلوائی جا سکتی ہے، اگر عمران خان کو فرصت ملے، تو جےآئی ٹی رپورٹ پڑھیں. وزیر قانون نے عمران خان اور نجی ٹی کے اینکر پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران اکیلا ملوث تھا، عالمی گروہ کی بات کرنے والے پنجاب حکومت کی کارکردگی سے خائف ہیں، بینک اکاؤنٹس کی شناختی کارڈ سے تصدیق کی جاسکتی ہے. زینب قتل کیس: عدالت کی طلبی پر شاہد مسعود عدالت میں پیش انھوں‌ نے کہا کہ مخالفین ہماری مخالفت میں اتنا نیچے جائیں‌ گے، کبھی سوچ بھی نہیں سکتے تھے، مخالفین سے ہماراکریڈٹ ہضم نہیں ہورہا.
زینب قتل کیس: جے آئی ٹی کی تفتیش شروع
زینب قتل کیس کے ملزم عمران علی سے جے آئی ٹی نے تفتیش شروع کردی ہے۔ جےآئی ٹی ممبران میں ڈی جی پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی اور سینئر ممبر اسٹیٹ بینک بھی شامل ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق جے آئی ٹی نجی ٹی وی اینکر کو بھی اپنے بیان پر شواہد کے ساتھ بلائے گی۔ جےآئی ٹی نے ملزم عمران کے بینک اکاونٹس سے متعلق الزمات کی تحقیقات کے لیے اسٹیٹ بینک کو درخواست دے دی۔