خبرنامہ پاکستان

زینب کے قاتل کوایسی سزاملنی چاہیے کہ دنیا دیکھے،مریم نواز

زینب کے قاتل کوایسی سزاملنی چاہیے کہ دنیا دیکھے،مریم نواز

لاہور:(ملت آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ دھرنوں اور لاک ڈاؤن کے ذریعے جمہوریت کے دشمنوں نے خود کو بے نقاب کیا ہے، سازشیں کرنے والوں کو عوام بھی پہچانتے ہیں، زینب کے قاتل کوایسی سزاملنی چاہیےکہ آئندہ ایسی حرکت کی کسی کوجرات نہ ہو۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے حلقہ این اے120 کا دورہ کیا ، کارکنوں نے نوازشریف کےحق میں نعرے لگائے، مریم نواز نے مختلف علاقوں میں شہریوں کے مسائل سنے۔ مریم نواز نے کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ پاکستان اورجمہوریت کیخلاف سازشیں ہورہی ہیں، سازشیں کرنےوالوں کوعوام پہچانتےہیں، دھرنوں لاک ڈاؤن سےجمہوریت دشمنوں نے خود کو بےنقاب کیا، جب تک چہرے نظر نہیں آئیں گے لوگوں کو کیسے پتہ چلے گا۔ قصورمیں بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان کونشان عبرت بنادیا جائے،مریم نواز سابق وزیراعظم کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ سازشیں کرنےوالوں نےہماراکام آسان کر دیاہے، نوازشریف اوروزیراعظم ملاقات میں سیاسی صورتحال پرگفتگو ہوئی، ملاقات میں سینیٹ الیکشن اورجنرل الیکشن پرتبادلہ خیال ہوا۔ زینب قتل کے حوالے سے مریم نواز نے کہا کہ زینب کےقاتل کی گرفتاری کیلئےتمام وسائل استعمال کررہے ہیں، بہت جلد زینب کا قاتل پکڑا جائے گا اور انجام کو بھی پہنچے گا، ملزم کو ایسی سزا ملنی چاہیے کہ آئندہ ایسی حرکت کی کسی کوجرات نہ ہو۔