خبرنامہ پاکستان

زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی دینے کی درخواست دائر

زینب کے قاتل

زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی دینے کی درخواست دائر

لاہور:(ملت آن لائن) قصور کی 7 سالہ زینب کے قاتل عمران کو سر عام پھانسی دینے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر قصور میں کچھ عرصہ قبل زیادتی اور قتل کا نشانہ بننے والی زینب کے قاتل عمران کو سر عام پھانسی دینے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردی گئی۔ درخواست پاکستان عوامی تحریک کے رہنما اشتیاق چوہدری کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ کمسن بچیوں کے قتل سے ملک میں خوف و ہراس پھیلا۔ عدالت نے مجرم کو 4 بار پھانسی کی سزا سنائی ہے۔ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت حکومت مجرم کو سرعام پھانسی دے سکتی ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ سرعام پھانسی کے لیے حکومت کو قانون میں ترمیم کی ضرورت نہیں۔ عدالت مجرم کو اسی جگہ پھانسی کا حکم دے جہاں سے زینب کی لاش ملی تھی۔ یاد رہے کہ قصور کے رہائشی عمران نے زینب سمیت 8 بچیوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کا اعتراف کیا تھا۔ 17 فروری کو سپریم کورٹ نے ملزم عمران کو 4 بار سزائے موت اور 32 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔