خبرنامہ پاکستان

زینب 5 روز سے لاپتہ تھی، حکومت کا ضمیر کیوں نہیں جاگا: سراج الحق

زینب 5 روز سے لاپتہ تھی، حکومت کا ضمیر کیوں نہیں جاگا: سراج الحق

قصور :(ملت آن لائن) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ زینب توچلی گئی مگراس ظالمانہ نظام کیخلاف آواز بن گئی، زینب کیساتھ وہ سلوک ہوا جو جنگل کے درندے بھی نہیں کرتے ہونگے، زینب کے قاتل، فائرنگ کرنیوالے اہلکاروں کو بھی پھانسی دی جائے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق قصور میں زینب کے گھر پہنچے اور بچی کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ، اس موقع پر سراج الحق کا کہنا ہے کہ زینب کےوالدین عمرےکی ادائیگی کےلئےمدینےمیں موجودتھے، زینب کیساتھ وہ سلوک ہواجوجنگل کےدرندے بھی نہیں کرتے ہونگے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ زینب کاخون ہم سےتقاضہ کرتاہےکہ ظالمانہ نظام کیخلاف باہرنکلیں، زینب توچلی گئی مگراس ظالمانہ نظام کیخلاف آوازبن گئی، پنجاب حکومت اور وزیراعظم سے پوچھتا ہوں آپ کا ضمیرکیوں نہیں جاگا۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ شہبازشریف سے کہتا ہوں قصور،لاہورسےایک گھنٹہ دورہے شہبازشریف مصروفیات ترک کرکےکیوں نہیں آئے، انھوں نے سوال کیا کہ وزیراعلیٰ صاحب آپ کی ایلیٹ فورس کہاں گئی تھی؟، وزیراعلیٰ سے پوچھتا ہوں آپ کی ڈولفن فورس کہاں تھی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ میرے ملک میں غریبوں کے خون کی کوئی قیمت نہیں ہے، سنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب رات کے اندھیرے میں قصور آئے ، زینب کے قاتل، فائرنگ کرنیوالے اہلکاروں کو بھی پھانسی دی جائے، پنجاب پولیس کو شرم آنی چاہئے۔ سراج الحق نے کہا کہ یزیدوں جواب دو ،قصور کوکربلا کیوں بنایا ہے، اب کارواں امام حسین کا ہوگا اوریزید کا گریبان ہوگا۔