خبرنامہ پاکستان

سابق انٹرنیشنل کرکٹرعامر حنیف کے بیٹے محمد زریاب نے خودکشی کرلی

سابق انٹرنیشنل کرکٹرعامر حنیف کے بیٹے محمد زریاب نے خودکشی کرلی

کراچی:(ملت آن لائن) سابق انٹرنیشنل کرکٹر عامر حنیف کے بیٹے محمد زریاب نے مبینہ طور پر ٹیم میں سلیکشن نہ ہونے پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔ عامر حنیف کے مطابق ان کا بیٹا انڈر 19 ٹیم میں کھیل چکا تھا اور زائد العمر قرار دیئے جانے پر دلبرادشتہ تھا۔ واضح رہے کہ گذشتہ ماہ لاہور میں ہونے والے انڈر 19 ٹورنامنٹ میں محمد زریاب نے کراچی کی نمائندگی کی تھی، اس دوران انجری کے باعث انہیں واپس بھیج دیا گیا تھا اور کوچز نے کہا تھا کہ انہیں ٹیم میں شامل کیا جائے گا لیکن ایسا نہیں ہوا، جس پر دلبرداشتہ ہوکر محمد زریاب نے گذشتہ رات خودکشی کرلی۔ محمد زریاب کے والد عامر حنیف نے الزام عائد کیا کہ ‘ان کے بیٹے کو اتنا پریشرائز کیا گیا کہ وہ خودکشی پر مجبور ہوگیا’۔ سابق انٹرنیشنل کرکٹر عامر حنیف کے مطابق ان کے بیٹے کو خودکشی کے لیے مجبور کیا گیا ساتھ ہی انہوں نےکی کہ ‘میرا بیٹا تو چلاگیا لیکن دوسروں کے بیٹوں کو بچایا جائے’۔ واضح رہے کہ محمد زریاب، عامر حنیف کا بڑا بیٹا اور فرسٹ ایئر کا طالب علم تھا۔ دوسری جانب محمد زریاب کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی وجہ معلوم ہوسکے گی۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مقتول کے اہلخانہ کی جانب سے پولیس سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔