خبرنامہ پاکستان

سابق آرمی چیف عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کریں گے

اسلام آباد:(ملت+اے پی پی) پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف رواں سال ہونے والے عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کریں گے۔ سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف سوئٹزرلینڈ کے سیاحتی مقام ڈیوس میں رواں سال ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کریں گے جس میں وہ سیکیورٹی معاملات سمیت جنوبی ایشیا میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے آنے والی معاشی تبدیلیوں پربات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق جنرل (ر) راحیل شریف اکنامک فورم کے تین سیشنز سے خطاب کریں گے جس میں وہ پاک فوج کی جانب سے شدت پسندی کے خاتمے کے لئے کئے گئے آپریشنز اور خطے میں سیکیورٹی صورتحال بہتر بنانے کے معاملات پر بھی بات کریں گے۔ سالانہ ورلڈ اکنامک فورم کا 17 نومبر سے شروع ہونے والا اجلاس 4 روز تک جاری رہے گا جس میں وزیراعظم نواز شریف کی بھی شرکت متوقع ہے جب کہ فورم میں دنیا بھر سے تقریباً 3 ہزار نمائندے شرکت کریں گے۔