خبرنامہ پاکستان

سابق صدر زرداری کی بریت خلاف نیب کی درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی

اسلام آباد (آئی این پی )اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کو دو مقدمات میں احتساب عدالت کی جانب سے بری کرنے کے خلاف دائر نیب کی درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کردی ۔بدھ کو عدالت عالیہ کے جسٹس نورالحق این قریشی اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے نیب کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی تو اس موقع پر نیب کے پراسیکوٹر عدنان خان عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ مقدمے کا ریکارڑ پیش کرنے کے لئے عدالت مذید مہلت دے جس پر عدالت نے نیب پراسیکوٹر کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کردی ۔