کراچی:(اے پی پی)سابق صدر پرویز مشرف اپنے اہلخانہ کے ساتھ گھر پر بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک ان کی طبعیت بگڑ گئی اور وہ بے ہوش ہو گئے۔ سابق صدر کو ایمبیولینس کے ذریعے سخت سیکیورٹی میں پی این شفاء ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پی این ایس شفاء میں ڈاکٹروں کی ٹیم کو بھی فوری طور پر طلب کر لیا گیا ہے۔