خبرنامہ پاکستان

سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی

راولپنڈی۔19اکتوبر (ملت + اے پی پی )انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 24 اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔ کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج رائے محمد ایوب خان مارتھ نے کی ۔ اس موقع پر ہائی کورٹ کی جانب سے استغاثہ کے گواہ کا دوبارہ بیان ریکارڈ نہ کرنے سے متعلق حکم کی کا پی موصول نہ ہوئی تھی جس پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی ۔ مقدمے کے دیگر ملزمان سابق سی پی او سعود عزیز اور ایس پی راول خرم وڑائچ کورس پر ہو نے کی وجہ سے پہلے ہی حاضر ی سے مستثنی ہیں ۔