خبرنامہ پاکستان

سابق وزیراعظم نوازشریف سے وزیر خارجہ خواجہ آصف کی ملاقات

سابق وزیراعظم نوازشریف سے وزیر خارجہ خواجہ آصف کی ملاقات
لاہور(ملت آن لائن) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف اور خواجہ آصف کے درمیان ملاقات جاتی امرا میں ہوئی جس میں وزیر خارجہ نے سابق وزیراعظم کو اپنے دورہ روس اور چین سے متعلق آگاہ کیا اور مشاورت کی۔

دوسری جانب نوازشریف کی زیرصدارت جاتی امرا میں مشاورتی اجلاس بھی ہوا جس میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، وزیر قانون زاہد حامد اور دیگر اہم پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مشاورتی اجلاس میں قانونی و سیاسی معاملات پر بات چیت ہوئی، وزیر خارجہ بھی نوازشریف سے ملے، میاں نوازشریف کو خارجہ امور پر تجربہ ہے، وزیر خارجہ آج چین روانہ ہورہے ہیں، دونوں کی ملاقات میں خارجہ امور زیر بحث آئے۔