خبرنامہ پاکستان

سابق وزیراعظم نواز شریف آج ہری پور میں جلسے سے خطاب کریں گے

سابق وزیراعظم نواز شریف

سابق وزیراعظم نواز شریف آج ہری پور میں جلسے سے خطاب کریں گے

ہری پور:(ملت آن لائن)سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف آج ہری پور میں عوامی رابطہ مہم سلسلے میں جلسے سے عام خطاب کریں گے۔ ہری پور میں مسلم لیگ (ن) کے جلسے کی تیاریاں زور و شور سے کی جارہی ہیں جس کے لیے بہت بڑا اسٹیج بھی تیار کیا جا رہا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے کارکن اور خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری مرتضیٰ جاوید عباسی نے جلسے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ہری پور میں گراؤنڈ کا دورہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے جلسے کے لیے ہزارہ ڈویژن کے سب سے بڑے گراونڈ کا انتخاب کیا ہے تاکہ کسی کو شک شبہ نہ ہو کہ کم جگہ پر جلسہ کیا یا جلسے میں لوگ کم آئے۔