خبرنامہ پاکستان

سابق وزیر قانون زاہد حامد کو سفیر بنائے جانے کا امکان

سابق وزیر قانون زاہد حامد کو سفیر بنائے جانے کا امکان
اسلام آباد:(ملت آن لائن) ذمہ دار ذرائع سے معلوم ہوا ہےکہ سابق وزیر قانون زاہد حامد کی وزارت سے سبکدوشی کے بعد اعلیٰ سطح پر انہیں کسی اہم ملک میں سفیر بنائے جانے کاامکان ہے۔ انتخابی ایکٹ بل میں ختم نبوت کے حلفے نامے میں تبدیلی کے بعد اسلام آباد میں مذہبی جماعت نے دھرنا دیا جو 21 روز جاری رہا اور دھرنے کے شرکا نے وزیر قانون زاہد حامد کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جس پر زاہد حامد نے استعفیٰ دیا۔ وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کا استعفیٰ منظور زاہد حامد نے تشدد آمیز مظاہروں سے پہلے ہی وزیراعظم کو پیش کش کی تھی کہ وہ وزارت سے الگ ہو جاتے ہیں مگر کابینہ میں شامل بعض وزیروں نے ان کے مستعفی ہونےکی مخالفت کی اور مؤقف اختیار کیا کہ اس طرح ایک سلسلہ چل پڑے گا اور کوئی بھی گروپ سڑکوں کو بلاک کرکے مطالبہ کرے گا کہ فلاں وزیر استعفیٰ دے۔ حلف نامے میں تبدیلی، ظفرالحق کمیٹی میں دو وزراء کا مبہم انداز میں ذکر حلف نامے میں تبدیلی کے حوالے سے راجہ ظفر الحق نے اپنی رپورٹ نوازشریف کو پیش کر دی ہے جس میں دو وزرا کا مبہم انداز میں ذکر کیا گیا ہے تاہم کسی کو واضح ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا ہے۔