کراچی:(ملت آن لائن) سابق وفاقی وزیر جام معشوق علی امریکی شہر ہیوسٹن میں وفات پاگئے۔
صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ سے تعلق رکھنے والے جام معشوق سابق وزیراعلیٰ سندھ جام صادق کے بیٹے تھے۔
2015 میں جام معشوق علی کو سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے اپنا مشیر برائے سیاسی امور مقرر کیا تھا، جن کا مرتبہ وفاقی وزیر کے برابر تھا۔