خبرنامہ پاکستان

سابق وفاقی وزیرسمیرا ملک کےگھرصف ماتم

سابق وفاقی وزیرسمیرا ملک کےگھرصف ماتم
قائدآباد(ملت آن لائن) سابق وفاقی وزیر تجارت و مواصلات ملک محمد نعیم خان اعوان 66سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد وفات پاگئے ہیں ، مرحوم کی ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں خوشاب کے نواحی قصبہ پدھراڑ میں تدفین ، ملک نعیم خان جنرل ریٹائرڈ ملک محمد سلیم اعوان مرحوم کےچھوٹے بھائی ، اہم سیاسی شخصیت ، سابق ٹی وی اینکر پرسن ملک محمد علی ساول کے حقیقی چچا ، سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ملک عمر اسلم اعوان ، مائنز ڈائریکٹر ملک حسن اسلم اعوان ،سابق وفاقی وزیر خواتین و امورنوجوانان محترمہ سمیرا ملک کے شوہراور وفاقی سیکرٹری وزارت امور گلگت بلتستان ملک طاہر سرفراز اعوان اورمیجر ریٹائرڈ فیصل عزیز کے حقیق ماموں تھے ، مرحوم کے نماز جنازہ میں پنجاب کے بیشتراضلاع سے اہم سیاسی ومذہبی ، تجارتی ، صحافیوں اورمعززین ضلع خوشاب کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ مرحوم کے جسد خاکی کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں خوشاب کے نواحی و آبائی گائوں پدھراڑ میں سپرد خاک کردیا ہے ۔