خبرنامہ پاکستان

سابق پولیس انسپکٹر اور انکاؤنٹراسپیشلسٹ دبئی سے گرفتار

سابق پولیس انسپکٹر اور انکاؤنٹراسپیشلسٹ دبئی سے گرفتار

دبئی :(ملت آن لائن) سابق پولیس انسپکٹر اور انکاؤنٹراسپیشلسٹ عابد باکسر کو انٹرپول کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا ہے. پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر اور معروف انکاؤنٹراسپیشلسٹ عابد باکسر کو گزشتہ رات انٹروپول کی مدد سے دبئی میں حراست میں لے لیا گیا ہے، جعلی مقابلوں کے مشہور سب انسپکٹر کو ضروری کاغذی کارروائی کے بعد پاکستان لایا جائے گا. ملزم عابد باکسر کے خلاف پنجاب میں قتل اور اقدام قتل کے درجنوں مقدمات درج ہیں جو جعلی پولیس مقابلوں میں قتل کیے گئے افراد کے لواحقین کی جانب سے درج کرائے گئے تھے تاہم پولیس افسر مقدمات کا سامنا کرنے کے بجائے دبئی فرار ہو گیا تھا. پنجاب حکومت کی جانب سے معطل کیے گئے پولیس انسپکٹر کے خلاف جعلی پولیس مقابلوں میں معصوم شہریوں کے قتل، اغواء برائے تاوان ،قواعد و ضوابد کی خلاف ورزی اور جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے پر زندہ و مردہ گرفتاری پر انعام بھی مقرر کیا گیا تھا. پولیس انسپکٹر عابد باکسر کی گرفتاری کے لیے عدالت کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے وزارت داخلہ نے انٹرپول سے رجوع کیا تھا جس کے بعد ملزم کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔