خبرنامہ پاکستان

سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کی ضمانت منظور

اسلام آباد(ملت آن لائن)سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے سابق چیرمین ظفرحجازی کی ضمانت منظور کرلی گئی۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت کی قائم مقام اسپیشل جج ارم نیازی نے ظفرحجازی کی ضمانت کا فیصلہ سنایا جب کہ عدالت نے ظفر حجازی کو 5،5 لاکھ روپے کے 2 مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

اس سے قبل عدالت نے ظفرحجازی کی درخواست ضمانت پر دلائل مکمل ہونے کے بعد 2 اگست کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

خیال رہے کہ سابق چیرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی پر سرکاری دستاویزات میں رد و بدل کا الزام ہے اور سپریم کورٹ نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔