خبرنامہ پاکستان

سابق چیئرمین ایف سی ایس نثار مورائی پھر زیر حراست

سابق چیئرمین:(ملت+اے پی پی) فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی(ایف سی ایس) نثارمورائی کو پھر حراست میں لے لیا گیا، نثارمورائی کو اس سےپہلے بھی غیرقانونی اسلحہ رکھنے اور دہشتگردوں کی معاونت کے الزام میں حراست میں لیا گیاتھا۔ ڈاکٹر نثار مورائی بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے کئی شخصیات کے قریب رہے ہیں اور انہیں سیاسی بنیادوں پر ہی فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کا چیئرمین تعینات کیا گیا تھا۔ فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کا قیام 1945 میں آیا تھا، جس کا مقصد مچھلی کے جال کے لیے نائلون اور کشتیوں کے لیے بیرون ملک سے انجن کی درآمدات شامل تھا اور اس وقت اس کا دفتر لیاری کے علاقے کھڈہ مارکیٹ میں ہوتا تھا۔ فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کو ایک بورڈ چلاتا ہے جس کے 11اراکین ہیں، جن میں 7کو فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی نامزد کرتی ہے جبکہ 8 ڈائریکٹرز کے نام صوبائی حکومت کی جانب سے تجویز کیے جاتے ہیں۔