خبرنامہ پاکستان

سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل (ر) خالد شمیم کی نماز جنازہ ادا

جنرل (ر) خالد شمیم

لاہور: سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل (ر) خالد شمیم کی نماز جنازہ ادا

لاہور:(ملت ان لائن) پاک فوج کے سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل (ر) خالد شمیم وائیں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ گزشتہ روز راولپنڈی میں چکری کے مقام پر جنرل (ر)خالد شمیم وائیں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے جب کہ ان کا بیٹا زخمی ہوا۔ جنرل (ر) خالد شمیم وائیں ٹریفک حادثے میں جاں بحق جنرل (ر) خالد شمیم وائیں کی نماز جنازہ لاہور کے ایوب اسٹیڈیم میں ادا کی گئی جس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف اور اعلیٰ فوجی حکام نے شرکت کی۔ جب کہ نماز جنازہ میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری بھی شریک ہوئے۔ جنرل (ر) خالد شمیم وائیں کی نماز جنازہ مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی جب کہ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

…………………

اس خبر کو بھی پڑھیے…پاکستان نے بھارت کو قیدیوں کی فہرست فراہم کردی

اسلام آباد:(ملت آن لائن) پاکستان نے 457 بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کو فراہم کردی۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان نے بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارت کو فراہم کردی ہے۔ بھارتی ہائی کمیشن کو فراہم کی گئی فہرست کے مطابق اس وقت پاکستان کی مختلف جیلوں میں457 بھارتی مختلف جرائم کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ ان قیدیوں میں سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والے 399 ماہی گیر اور 58 عام شہری شامل ہیں۔ پاکستان 8 جنوری کو 146 ماہی گیروں کو رہا کردے گا۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارتی قیدیوں کی فہرست اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کو فراہم کی ہے جب کہ بھارت پاکستانی قیدیوں کی فہرست نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو فراہم کرے گا۔واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 21 مئی 2008 کے قونصلر رسائی معاہدے کے تحت دونوں ملک ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔

………………….