خبرنامہ پاکستان

سابق چیئرمین پی آئی اے اعظم سہگل انتقال کرگئے

سابق چیئرمین پی آئی اے اعظم سہگل انتقال کرگئے

لاہور:(ملت آن لائن)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے )کے سابق چیئرمین اور معروف صنعت کار اعظم سہگل امریکا میں انتقال کر گئے۔ سابق چیئرمین پی آئی اے اور ڈان میڈیا گروپ کی چیئرپرسن امبر ہارون سہگل کے شوہر اعظم سہگل انتقال کرگئے۔ معروف صنعتکار اعظم سہگل گزشتہ کچھ عرصہ سے بیمار اور امریکا کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے۔
چیئرمین پی آئی اے نے استعفیٰ دے دیا
پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کی ایگزیکیٹو کمیٹی اور آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی نےاعظم سہگل کے انتقال پر لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے 7 دسمبر 2016 کو چترال سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی فلائٹ کو پیش آنے والے حادثے کے بعد چیئرمین پی آئی اے کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔