خبرنامہ پاکستان

سابق گورنرغلام مصطفیٰ کھرکےگھرچھاپہ، بیٹا گرفتار، ضمانت پررہا

مظفرگڑھ:(اے پی پی) پولیس نے سابق گورنر پنجاب ملک غلام مصطفی کے گھر چھاپہ مار کر ان کے بیٹے سابق صوبائی وزیر عبدالرحمن کھر کو اشتہاری بھائی کو فرار کرانے کے مقدمے میں گرفتار کر لیا تاہم عدالت نے انھیں ضمانت پر رہا کر دیا۔ منگل کو علی الصباح پولیس نے کھر غربی میں غلام مصطفی کھر کے گھر ان کے بیٹے اور قتل کے اشتہاری ملزم بلال کھر کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا۔ بلال کھر تو نہ ملا البتہ بڑے بیٹے عبدالرحمن کھر کو گرفتار کر لیا گیا جن کے خلاف اپنے اشتہاری بھائی کو پناہ دینے اور فرار کرانے کے الزام میں مقدمہ تھانہ سنانواں میں درج ہے۔ بلال کھر پر الزام ہے کہ انھوں نے اپریل 2014ء میں امجد نامی شخص کو رقبے کے تنازع پر قتل کر دیا تھا اور قتل کے مقدمے میں اشتہاری بھی ہے۔