خبرنامہ پاکستان

ساتھیوں کو ایک دن غلطی کا احساس ہو گا، سربراہ ہونے کا حق ادا کیا: فاروق ستار

ساتھیوں کو ایک دن غلطی کا احساس ہو گا، سربراہ ہونے کا حق ادا کیا: فاروق ستار

کراچی: (ملت آن لائن) پی آئی بی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ میرے ساتھیوں کو آج نہیں تو کل غلطی کا احساس ہو گا۔ ثالثی ارکان سے کہا کہ انہیں پریس کانفرنس سے روکیں۔ فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان کے کروڑوں حامی اور ووٹرز کئی روز سے ذہنی اضطراب کا سکار ہیں۔ گھر کی لڑائی اور اختلافات گھر میں ہی رہتے تو اچھا تھا، یوں چوراہے پر لانا عقلمندی اور دانشمندی نہیں ہے۔
فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ رابطہ کمیٹی کے رویے سے آج بہت افسوس ہوا، فیصل سبزواری نے بہت کڑوی باتیں کیں، انکی باتوں سے مجھے صدمہ پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ فیصل سبزواری کے لہجے میں غصہ جبکہ میرے لہجے میں صدمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاروق بھائی کہہ دینے سے احترام کا تقاضا پورا نہیں ہوتا، میں بہادر آباد جا رہا تھا پھر کیوں اتنی جلدی کی گئی، یہ مسئلہ پریس کانفرنس اور پبلک میں جانے کے بغیر حل ہوسکتا ہے۔ایم کیو ایم کے سربراہ فاروق ستار اور رابطہ کمیٹی کی الگ الگ پریس کانفرنس، سینٹ کے امیدواروں کے ناموں پر اتفاق نہ ہو سکا۔ رابطہ کمیٹی نے چار ارکان کے نام دے دیئے۔ پارٹی کنوئنیر کا رابطہ کمیٹی سے نام واپس لینے کی شرط پر بہادرآباد جانے کا اعلان اس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے فیصل سبز واری کا کہنا تھا کہ ہم نوٹوں کی سیاست کو مسترد کرتے ہیں، سندھ میں سینیٹ کی نشستوں کی بولی لگتی ہے، سینیٹ کی نشست کےلیے لوگ 25 25 کروڑ دینے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کی بلندوبالا فصیل پر نقب زنی کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ہم عدم تشدد کی سیاست کی بات کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم تین دن سے یہاں موجود ہیں، مزید چار روز بھی بیٹھ سکتے ہیں۔ ایم کیو ایم پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ایم کیو ایم ایک روایت شکن جماعت ہے، ایم کیوایم کارکنوں کو مایوسی سے بچانا ہے۔ دوسری جانب بہادر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا کہ فاروق ستار بھائی سے گزارش ہے کہ پریس کانفرنس منقطع کرکے بہادر آباد آجائیں، ہم فاروق ستار کی مشاورت سے فیصلہ کرنا چاہتے ہیں، ہم نے ناموں کا اعلان بحالت مجبوری کیا تھا، فاروق ستار یہاں آئیں اور قوم کو اس کرب سے نجات دلائیں۔