خبرنامہ پاکستان

سات جنوری سے عوامی عدالت لگائیں گے: شاہ محمود

لاہور (ملت + آئی این پی) تحر یک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ 7 جنوری سے عوامی عدالت لگائیں گے ‘ حکمرانوں کی کر پشن اور لوٹ مار کو پوری قوم کے سامنے بے نقاب کر یں گئے‘ہم سپر یم کورٹ پر کسی قسم کو دباؤنہیں ڈال رہے بلکہ سپر یم کورٹ کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ اپنے ایک انٹر ویو میں شاہ محمود قر یشی نے کہا کہ تحر یک انصاف کا پانامہ لیکس کے معاملے میں سپر یم کورٹ جانے کا فیصلہ حتمی ہے اور اس کا باقاعدہ آغاز سات جنوری سے کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اگر سڑکوں پر آنا چاہتی توبہت اچھا ہے جب وہ سڑکوں پر آئیں گے تو پھر ہم بھی انکے ساتھ چلنے کے حوالے سے فیصلہ کر یں گے۔ ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قر یشی نے کہا کہ پانامہ لیک کیس کے حوالے سے سپر یم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آئیگا اس کو تسلیم کر یں گے اور تحر یک انصاف اس حوالے سے مکمل ثبوت فراہم کر رہے ہیں۔