خبرنامہ پاکستان

سارک وزراء کانفرنس آج اسلام آباد میں ہوگی

اسلام آباد (اے پی پی) سارک وزراء داخلہ کانفرنس آج سے اسلام آباد میں شروع ہو رہی ہے ۔ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے پیش نظر وزیر داخلہ چودھری نثار کی بھارتی ہم منصب سے ملاقات کا امکان نہیں۔ علاقائی امن و استحکام کے معاملے پر سارک ممالک کے وزراء داخلہ کی کانفرنس آج اسلام آباد میں شروع ہو رہی ہے ۔ مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال کے پیش نظر پاکستان کے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی بھارتی ہم منصب راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کا کوئی امکان نہیں ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سارک وزراء داخلہ کانفرنس میں بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے خود کو فاصلے پر رکھیں گے ۔