خبرنامہ پاکستان

سارک کانفرنس، باہمی تجارت میں حائل رکاوٹوں کی بہتری پراتفاق

اسلام آباد: (آئی این پی) اسلام آباد میں دو روزہ آٹھویں سارک وزراء خزانہ کانفرنس ہوئی ۔ کانفرنس کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سارک ممالک نے سڑک، ریل اور فضائی رابطے بہتر بنانے جبکہ دہرے ٹیکسوں سے بچنے اور تاجروں کے لیے ویزے کے حصول میں آسانیاں پیدا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ سارک ملکوں کی مشترکہ کرنسی نہیں ہو سکتی۔ سارک ممالک معاشی ترقی ، کسٹم سہولیات اور بینکنگ کے نظام کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر خزانہ کی عدم شرکت سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ کانفرنس میں شخصیات سے زیادہ ملک اہمیت کے حامل ہیں۔