خبرنامہ پاکستان

سارک کانفرنس، ناشتے کی میز پر سرتاج عزیز اور سشما سوراج کی غیر رسمی ملاقات

پوخارا:(اے پی پی)نیپال کے شہر پوخارا میں ساؤتھ ایشین ایسوسی ایشن فار ریجنل کوآپریشن سارک کا اجلاس جاری ہے۔ آج ناشتے کی میز پر سرتاج عزیز اور سشما سوراج اکٹھے ہو گئے جبکہ باضابطہ ملاقات کچھ دیر بعد ہو گی۔ ملاقات میں دونوں رہنما پاک بھارت مذاکرات کی بحالی اور پٹھانکوٹ حملے کی تفتیش میں پیش رفت سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس سے پہلے اس موقع پر پاک بھارت سیکرٹری خارجہ کی غیر رسمی ملاقات ہوئی۔