خبرنامہ پاکستان

سافٹ پاورکا تصور اہداف کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے: سرتاج عزیز

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ سافٹ پاور کا تصور اہداف کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے،اس سے پاکستان کا امیج مزید بہتر بنا سکتے ہیں،ہارڈ سافٹ پاور کے درمیان توازن سے اپنے اہداف بہتر انداز سے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔وہ جمعہ کو یہاں سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ سافٹ پاور کا تصور اہداف کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے، ہارڈ سافٹ پاور کے درمیان توازن سے اپنے اہداف بہتر انداز سے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سافٹ پاور کے تصور میں قانون کی عملداری، جمہوری اداروں کا اہم کردار ہے، سافٹ پاور سے پاکستان کا امیج مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔ مشیر خارجہ نے کہا کہ دفتر خارجہ میں ایک پورا ڈویژن موجود ہے جو کہ سافٹ پاور کے جدید تصور پر کام کر رہا ہے۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ دفتر خارجہ میں سوشل سرگرمیوں کے ذریعے پاکستان کا بہتر امیج قائم کرنے کی کوشش جاری ہے۔(اح)