خبرنامہ پاکستان

سالانہ منصوبہ بندی کمیٹی احسن اقبال اورثنا اللہ میں تلخ کلامی

اسلام آباد:(آئی این پی) سالانہ منصوبہ بندی کمیٹی کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری اور وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس پر وزیر اعلیٰ بلوچستان اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے ، احسن اقبال نے تحفظات دور کرکے منالیا ۔ اسلام آباد میں منصوبہ بندی کوآرڈینیشن کمیٹی کا سالانہ اجلاس ، سوئی کے منصوبے پر وزیر اعلی بلوچستان اور احسن اقبال میں تلخ کلامی ثنا اللہ زہری کا موقف تھا کہ ترقیاتی فنڈز کے اجرا میں بلوچستان کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جاتا ہے اور بروقت فنڈز جاری نہیں ہوتے ۔ احسن اقبال نے کہا کہ بلوچستان حکومت پی سی ون ہی نہیں بناتی ۔ اس منصوبے پر الگ سے بات ہو سکتی ہے جس پر ثنا اللہ زہری اجلاس سے چلے گئے ۔ وفاقی وزیر وزیر اعلیٰ بلوچستان کو منانے گئے اور ان کے تحفظات دور کرکے انہیں راضی کرلیا ۔ میڈیا سے گفتگو میں ثنا اللہ زہری نے بائیکاٹ کی تردید کی ۔ وفاقی وزیر احسن اقبال کہا کہ تمام صوبوں کے معاملات کو ضروریات کے مطابق حل کریں گے ۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہدری منصوبہ اہم ہے ، اس سے خطے میں خوشحالی آئے گی ۔