خبرنامہ پاکستان

سال 2018 کا الیکشن بلاول کا پہلا اورعمران کا آخری الیکشن ہوگا ،نواب وسان

سال 2018 کا الیکشن بلاول

سال 2018 کا الیکشن بلاول کا پہلا اورعمران کا آخری الیکشن ہوگا ،نواب وسان
خیرپور :(ملت آن لائن)سال 2018 کا الیکشن بلاول کا پہلا اورعمران کا آخری الیکشن ہوگا ،نواب وسان، پاکستان پیپلزپارٹی کےرہنما نواب وسان نے کہا ہے کہ رواں سال بلاول بھٹو کاپہلااورعمران خان کا آخری انتخاب ہوگا۔ خیرپور کی جیلانی یونین کاؤنسل میں خطاب سے رکن قومی اسمبلی نواب وسان نے کہا ہے کہ ملکی اداروں کے خلاف بات کرنے والوں کی سوچ بھی مجیب الرحمان جیسی ہوگئی ہے، پیپلزپارٹی نوازشریف کو ملکی اداروں کےخلاف بات کرنے نہیں دیگی۔ نواز شریف کے حوالے سے نواب وسان کا کہنا تھا کہ ملک کیخلاف باتیں کرنے پر نوازشریف کو شرم آنی چاہئے، نوازشریف اب آپ وزیراعظم کے اہل نہیں رہے۔
نواز شریف جیل ضرور جائے گا،منظور وسان
انھوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو نے کہہ دیا 2018 پیپلزپارٹی کا سال ہے، رواں سال بلاول بھٹو کا پہلا اور عمران خان کا آخری الیکشن ہوگا۔ یاد رہے اس سے قبل بھی پی پی پی کے رکن قومی اسمبلی نواب خان وسان کا کہنا تھا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ ہورہی ہے، مفاد پرست سیاست دانوں نے ملکی معاشی بحران کا شکار کیا اور زرعی معیشت کو تباہ کردیا ہے۔