خبرنامہ پاکستان

سانحہ اے پی ایس کے بعد اچھے اور برے طالبان کا تصور ختم ہو گیا: عمران

لاہور (ملت + آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس کے بعد اچھے اور برے طالبان کا تصور ختم ہو گیا ‘دہشتگردی کیخلاف کارروائی کا سہرا پاک فوج کو جاتاہے ‘ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں کررہی ‘ کالعدم تنظیموں سے متعلق حکومتی رویہ سوالیہ نشان ہے ‘ حکومت تاثر دے رہی ہے ایسی تبدیلی آ گئی ہے جو ان کے حق میں ہے ‘ مریم نواز کے پیغامات سے غلط تاثر دیا جا رہا ہے ‘ وزیر اعظم کو پارلیمان میں بولے جھوٹ پر جواب دینا پڑے گا‘ جس دن وزیر اعظم پارلیمنٹ میں آیا اس دن میں بھی پارلیمنٹ میں جاؤں گا ‘ پارلیمنٹ میں (ن) لیگی ارکان شریف خاندان کی کرپشن بچانے کیلئے شور کر رہے ہیں‘جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی رپورٹ حکومت پر بڑا سوالیہ نشان ہے‘ چوہدری نثار جواب نہیں دے سکتے تو استعفیٰ دیدیں۔ وہ جمعہ کو لاہو رمیں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی دہشت گرد کو برداشت نہیں کیا جائے گا ‘ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا سہرا پاک فوج کو جاتا ہے ‘ فوج سے جو توقعات تھیں وہ بھرپور طریقے سے پوری ہوئیں۔ سانحہ اے پی ایس کے بعد اچھے اور برے طالبان کا تصور ختم ہو گیا ہے۔ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں کر رہی ‘ کالعدم تنظیموں سے متعلق حکومتی رویہ سوالیہ نشان ہے ۔ یو ٹرن کی باتیں کرنے والوں کو یو ٹرن کا مطلب پتہ ہی نہیں۔ ہم نے یو ٹرن نہیں لیا۔ سپریم کورٹ میں تلاشی کیلئے جدوجہد یو ٹرن نہیں۔ عمران خان نے کہا کہ وزیر اعظم کو پارلیمان میں بولے گئے جھوٹ پر جواب دینا پڑے گا۔ جس دن نواز شریف پارلیمنٹ میں جواب دینے آئے اس دن میں بھی پارلیمنٹ جاؤں گا۔ وزیر اعظم نے جواب دیا تو پارلیمنٹ کی اہمیت ختم ہو جائے گی۔ سپیکر نے میری ریفرنس بھیج دی وزیر اعظم کی نہیں بھیجی ۔پی ٹی آئی پارلیمنٹ میں وزیر اعظم سے جواب لینے آئی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ پر کمیشن کی رپورٹ حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔چوہدری نثار جواب نہیں دے سکتے تو استعفیٰ دیدیں۔ وزیر داخلہ کو اپنی صفائی پیش کرنی چاہیے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی رپورٹ حکومت پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔ حکومت تاثر دے رہی ہے ایسی تبدیلی آ گئی ہے جو ان کے حق میں ہے ۔ مریم نواز کے پیغامات سے غلط تاثر دیا جا رہا ہے۔ ٹی او آرز پر پیپلز پارٹی کے ساتھ اکٹھے تھے۔ انہوں نے کہا کہہ پیپلز پارٹی سمجھ رہی تھی پانامہ کا فیصلہ اسمبلی میں ہو جائے گا۔ ہم نے سڑکوں پر نکل کر نواز شریف کی تلاشی شروع کرا دی ہے۔ مریم نواز ٹویٹ کرتی ہیں آندھی نکل گئی ہے اس کا کیا مطلب ہے۔ کیس تو سپریم کورٹ میں پڑا ہوا ہے یہ کیا تاثر دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف پارلیمنٹ میں جاتے تو وہ ایوان کی اہمیت کم کر رہے ہیں وزیر اعظم کے جھوٹ کے پیچھے اربوں روپے کی کرپشن ہے۔