خبرنامہ پاکستان

سانحہ بلدیہ ٹاؤن؛ ملزم رحمان بھولا اپنےاعترافی بیان سےمکرگیا

سانحہ بلدیہ ٹاؤن

سانحہ بلدیہ ٹاؤن؛ ملزم رحمان بھولا اپنےاعترافی بیان سےمکرگیا

کراچی:(ملت آن ائن) سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے مرکزی ملزم رحمان بھولا نے اپنے اعترافی بیان سے مُکرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت میں پیش کیا گیا بیان زبردستی لیا گیا ہے۔کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ بلدیہ ٹاؤن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران واقعے کے مرکزی ملزم رحمان بھولا نے ملزم رضوان قریشی کی جے آئی ٹی کی نقل حاصل کرنے کیلیے درخواست دے دی، جس میں کہا گیا ہے کہ اس نے دفعہ 164 کے تحت کوئی بیان ریکارڈ نہیں کرایا، عدالت میں پیش کیا گیا بیان زبردستی لیا گیا ہے۔سماعت کے دوران ایم کیوایم رہنما رؤف صدیقی کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا گیا، کیس کی مزید سماعت 3 جنوری کو ہوگی۔واضح رہے کہ رحمان بھولا کو پولیس نے واقعے کا مرکزی ملزم قرار دیا تھا اور اسے انٹر پول کی مدد سے پاکستان لایا گیا تھا۔

…………………….

اس خبر کو بھی پڑھیے…ظلم پرخاموش رہ کرخود کوظالم نہیں کہلوانا چاہتے‘ مصطفیٰ کمال

لاہور:(ملت آن لائن) چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ کراچی چلے گا تو پاکستان بھی آگے بڑھے گا۔ لاہور میں پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نجفی صاحب نے جن کو ذمہ دارقراردیا انہیں گرفتارکیا جائے۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن متاثرین کے ساتھ ہیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق اے پی سی میں شرکت کررہے ہیں۔ پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ جن پرظلم ہوا ان سے اظہاریکجہتی کے لیے آئے ہیں، ظلم پرخاموش رہ کر خود کو ظالم نہیں کہلوانا چاہتے۔ چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن میں معصوم لوگوں پرگولیاں برسائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پربرسوں سے را کا ایجنٹ قابض تھا، را کے ایجنٹوں کے خلاف نکلے ہیں، پاکستانی عوام کامیاب ہوں گے۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ را کے ایجنٹ ایم پی ایزاورایم این ایزکی صورت میں بھی تھے، انہوں نے کہا کہ ملک سے جتنا مذاق ہونا تھا ہوگیا خمیازہ ابھی بھی بھگت رہے ہیں۔ پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ الیکشن سے پہلے کسی سے کوئی اتحاد نہیں ہوگا، جس کومینڈیٹ ملا الیکشن کے بعد اتحاد کا سوچیں گے۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پی ایس پی اپنے طورالیکشن میں بھرپورحصہ لے گی، انہوں نے کہا کہ ڈولفن ہماراانتخابی نشان ہے اسی کے تحت الیکشن لڑیں گے۔ چیئرمین پاک سرزمین پارٹی نے کہا کہ کراچی چلے گا تو پاکستان بھی آگے، انہوں نے کہا کہ این آراوکی طرح مذاق ہوتا رہا توپاکستان کا اللہ ہی حافظ ہے۔