خبرنامہ پاکستان

سانحہ حویلیاں، فرسٹ آفیسرکی لاش شناخت ہو گئی

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) پی آئی اے کے فرسٹ آفیسر علی اکرم کی میت کی شناخت ہو گئی۔ پمز انتظامیہ کی ورثا سے شہدا کے ڈینٹل ایکسرے فراہم کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔ فرانسیسی اور کینیڈین ماہرین کی ٹیم نے حادثے کی جگہ کا دورہ کیا۔ وزارت داخلہ کے مطابق علی اکرم کی شناخت ہاتھ کی انگلیوں سے ہوئی ہے۔ پمزانتظامیہ نے ورثا سے شہدا کا طبی ریکارڈ فراہم کرنے کی بھی اپیل کر دی۔ ایڈمنسٹریٹر پمز نے کہا ہے کہ ڈی این اے کا عمل ابھی مکمل نہیں ہوا۔ اب تک میتوں کی شناخت فزیکل شواہد سے ہوئی۔ دوسری جانب فرانس اور کینیڈا کے تین، تین ماہرین پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم نے حویلیاں میں جائے حادثہ کا دورہ کیا اور طیارے کے ملبے کا جائزہ لیا۔