خبرنامہ پاکستان

سانحہ حویلیاں؛ تحقیقات کیلئے غیر ملکی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

حویلیاں: (ملت+اے پی پی) ایبٹ آباد ، حویلیاں طیارہ حادثے کی تحقیات کے لیے غیر ملکی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ، غیر ملکی ٹیم میں 3 فرانسیسی اور 3 کینیڈین ماہرین شامل ہیں ۔ ایبٹ آباد کے علاقے حویلیاں میں پی آئی اے کے طیارے کے حادثے کی تحقیقات کے لیے غیر ملکی ٹیم جائے وقوعہ پر نمونے حاصل کرنے پہنچ گئی ۔ 6 رکنی ٹیم نے جائے وقوعہ سے مختلف نمونہ جات حاصل کیے ، غیر ملکی ماہرین میں فرانس کے مسٹر جیرو ، مسٹر وسیکل اور مسٹر فیبلن جبکہ کینیڈین ٹیم میں مسٹر بریٹن ، مسٹر سٹفن اور مسٹر جیمز شامل ہیں اس موقع سول ایوی ایشن کے ماہرین بھی غیر ملکی ٹیم کے ہمراہ تھے ۔