خبرنامہ پاکستان

سانحہ حویلیاں :طیارے کا ملبہ اٹھانے کا کام مکمل کر لیا گیا

حویلیاں: (ملت+اے پی پی) ایبٹ آباد میں حادثے کا شکار پی آئی اے کے طیارے کا ملبہ اٹھانے کا کام مکمل کرلیا گیا ، حویلیاں کے تباہ ہونیوالے پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے کا ملبہ آج اسلام آباد منتقل کیا جائے گا ۔ ملبہ پی آ ئی اے اور سول ایوی ایشن حکام کی نگرانی میں اسلام آباد منتقل کیا جا رہا ہے ۔ سات دسمبر کی شام حویلیاں کے قریب کاگ کی پہاڑیوں پر حادثہ کا شکار ہونے والے طیارہ کا ملبہ اکھٹا کرنے کا کام مکمل ہوگیا ۔ ملبہ جمع کرتے وقت پی آئی اے اور سول ایوی ایشن کے حکام کام کی نگرانی کرتے رہے ۔ تباہ شدہ طیارے کا ملبہ اٹھانے کے لیے ٹھیکیدار کو ٹھیکہ دیا گیا ہے ۔ ٹھیکیدار نے طیارہ حادثہ کی جگہ تک پہلے روڈ بنایا تھا ، آج جمع شدہ مواد اسلام آباد منتقل کیا جائے گا –